بجلی کی بندش اور کم وولٹیج کی وجہ سے لاکھوں مالیت الیکٹرونکس اشیا جل گئیں

Aug 22, 2021

گگو منڈی(نامہ نگار) 243۔ای بی کے درجنوں دیہاتیوں نے گائوں کے مین چوک میں میپکو بورے والا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور میپکو حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے کہا کہ بجلی کی بار بار بندش غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے اب تک لاکھوں روپے مالیت الیکٹرک آلات جل چکے ہیں  مظاہرین نے کہا کہ ایس ڈی او حاجی شیر سب ڈویژن کی نا اہلی کی وجہ سے ابھی تک اکثر ٹرانسفارمر ڈی فیوز سیٹ کے بغیر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈی سیٹ کی تاریں جلنے کی وجہ سے صارفین کو نا قابل تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چک نمبر243۔ای بی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔

مزیدخبریں