کرانجم نثار نے غیر منتخب لوگوں کی پشت پناہی شروع کر دی،ظفربختاوری 

کراچی( کامرس رپورٹر )یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سیکریٹری جنرل ظفربختاوری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے معاملات میں غیرمتعلقہ افراد کی مداخلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی بدنامی کا سبب قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب فیڈریشن پر قابض گروپ دو سال کی مدت کے حصول کے لئے کوشاں ہے  تودوسری جانب منتخب عہدیداران کو ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا ، اس حوالے سے منتخب نائب صدر ایف پی سی سی آئی  ناصر قریشی کو پہلے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد میں کام نہیں کرنے دیا گیا اور اب منتخب نائب صدر محمدنواز کو بھی میاں انجم نثار اور ناصر حیات مگوں کے ایما پر دھونس ودھاندلی کی بل بوتے پر فیڈریشن کیپٹل آفس میں  داخل نہیں ہونے دیا گیا حالانکہ ڈی جی ٹی او  نے  باقاعدہ کیس کی سماعت کے بعد محمد نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایف پی سی سی آئی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرکے محمدنواز کو ناقئب صدر  کے منصب پر کامیاب قراردیا تھا۔ظفر بختاوری نے  سیکریٹری تجارت سے مطالبہ کیا کہ  ایف پی سی سی آئی کے منتخن نائب صدور ناصر قریشی اورمحمدنواز کو انکا حق دیا جائے اورڈی جی ٹی او کو پابند کیا جائے کہ وہ قانونی طور پر منتخب صدر کالدتواب کے حق میں فیصلہ دیں جسے انہیں نے کئی ماہ سے روک کر رکھا ہوا ہے

ای پیپر دی نیشن