پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: لائل پور کلب فیصل آباد ‘مسلم کلب چمن کی کامیابی

Aug 22, 2021

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن اور لائلپور کلب فیصل آباد نے میچز جیت لیے۔ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم ملتان میں جاری لیگ کے پہلے میچ میں مسلم کلب چمن اور نیوی کے درمیان میچ میں مسلم کلب چمن نے نیوی کو 0-1 گول سے شکست دی۔میچ کا واحد گول فرید اللہ نے کھیل کے 32 ویں منٹ میں دوسرے میچ میں لائل پور کلب نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو 2-3 گول سے زیر کیا۔ وقفے تک سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو لائل پور کے خلاف 1-2 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں لائل پور کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 2-3 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے صفیان نے دو اور محمد ساگر نے ایک گول کیا۔سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے دونوں گول توصیف احمد نے کئے۔ محمد حبیب نے لائل پور کلب اور خالد خان نیسوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم کی کوچنگ کی۔ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز ، آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، ایئر فورس، سول ایوی ایشن اتھارٹی، مسلم کلب چمن، نیوی، واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزیدخبریں