لاہور(سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن ڈومینک تھائم زخمی ‘یو ایس اوپن سمیت رواں سال تمام ٹینس ایونٹس سے باہرہو گئے ہیں۔27سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار کلائی کی انجری کا شکار ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کااعلان کیا ۔ وہ جون کے بعد تاحال کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ٹورنامنٹ کی دستبرداری مشکل فیصلہ تھا ‘ایسے لمحات میں مایوس بھی ہوں ‘ٹائٹل کا نیویارک میں دفاع نہ کرنے پر بھی افسوس رہے گا۔ یو ایس اوپن تیس اگست سے شروع ہوگا۔