دوسرا ٹیسٹ، پاکستان، ویسٹ انڈیز کل مد مقابل

Aug 22, 2021

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچو ں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان کالی آندھی کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پہلا میچ ایک وکٹ سے اپنے نام کیا تھا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ۔ امکان ہے کہ لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ آف سپنر نعمان بٹ کو سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ پہلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ خاص طور پر اوپنرز بالکل ناکام رہے تھے ۔ عمران بٹ نے کیر یئر میں پندرہ کیچز پکڑ کر ریکارڈ برابرکیا تھا ۔ جس کی وجہ سے بیٹنگ لائن کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ۔ بائولنگ کوچ وقار یونس نے بھی کہا تھا فاسٹ بائولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد فاسٹ بائولرز اٹیک کو برقرار رکھا جائے گا۔ قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی بارش سے متاثر ہوا ہے ۔کھلاڑیوں نے ان ڈو پریکٹس پر فوکس کیا۔ کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پر زیادہ زور دینے کیلئے کہا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کرونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس آ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔پی سی بی کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے، سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں