ویکسی نیشن میں بھی گھپلے، بغیر لگائے کارروائی مکمل

Aug 22, 2021

میرپورخاص (بیورورپورٹ)  فرینڈز سوشل ویلفیر ایسوسی ایشن میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری اور ہیلتھ کمیٹی محمدی کواٹر بلوچ پاڑہ کے ممبر عبدالصمد بلوچ نے  کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں  ہم نے محمدی کواٹر بلوچ پاڑے میں کرونا ویکسین کا کیمپ 6 جولائی 2021 کو لگایا تھا جس میں ہم نے علاقے میں لیڈی ہیلتھ ورکر  کی سربراہی میں کرونا ویکسنیشن کا کیمپ لگایا ۔ جب کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز کیلئے  کیمپ لگایا گیاتو معلوم ہوا کہ مجھ سمیت علاقے کے بیشتر لوگوں کی دوسری ویکسینیشن بھی ہو گئی ہے۔اس پر نادیہ نقوی و مہر بی بی اور میں نے کرونا ویکسینیشن میرپورخاص سے فون پر بات کرکے محمدی کواٹر بلوچ پاڑے میں کرونا ویکسینیشن کیمپ کو ختم کردیا ۔ ہم بالا حکام سے اپیل کرتے ہیںکہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائے کہ نادرا حکام کس طرح لوگوں کو میسیج سینڈ کررہے ہیں کہہ آپ کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے اور انہیں لسٹ کون فراہم کررہا ہے۔کہ ان لوگوں کی ویکسینیشن کرلی گئی ہے۔جب کہ مجھ سمیت درجنوں  افراد کی  ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز نہیں لگائی گئی ہے ۔

مزیدخبریں