لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا ہے ۔ دوسرے روز ہونے والی بارش کی وجیہ سے کھانے کے وقفے تک کھیل شروع نہ ہوسکا ۔ آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہیں ہوسکا ‘بارش کا سلسلہ چائے کے وقفہ تک جاری تھا۔کنگسٹن میں جاری ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی قومی ٹیم کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا تاہم بابر اعظم اور فواد عالم کی ذمہ دار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالئے۔کنگسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی طرف سے عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اترے لیکن دونوں ہی نے اپنی ناکامیوں کا سلسلہ جاری رکھا، پاکستان کو 2 رنز پرپہلا نقصان عابد علی کی صورت میں اٹھانا پڑا انہوں نے صرف ایک رن بنایا۔ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے اظہر علی بھی کچھ نہ کرسکے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے، 2 رنز پر ہی تیسری وکٹ عمران بٹ کی گری، انہوں نے بھی ایک رن ہی بنایا تھا۔2 رنز پر 3 وکٹیں گنوادینے کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کسی حد تک مشکلات سے نکالا، دونوں کے درمیان 158 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، فواد عالم 76 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تو بابر علی کا ساتھ دینے محمد رضوان میدان میں اترے، 168 رنز پر بابر اعظم 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمدرضوان نے فہیم اشرف کے ہمراہ سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، 74 اوورز کا کھیل ہی ہوا تھا کہ کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کرنا پڑا، پہلے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، محمد رضوان 22 جبکہ فہیم اشرف 23 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے ۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر ایک صرف کی برتری حاصل ہے۔