پاکستان کے طالبان سمیت افغان قیادت سے وسیع رابطے ہیں:نیٹو سیکرٹری جنرل

برسلز (این این آئی )نیٹو سیکریٹری جیمنرسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ ایک ہمسائے کے طور پر پاکستان کی افغانستان کے متعلق بڑی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ اس کے افغان لیڈر شپ کے علاوہ طالبان سے بھی خصوصی مراسم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ پاکستان افغانستان کی سابق حکمران لیڈر شپ حامد کرزئی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، حکمت یار اور طالبان مخالف لیڈروں کے علاوہ طالبان کے ساتھ بھی رابطے کے ذریعے اتفاق پیدا کرنے والے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ کیا آپ ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں سیکریٹری جنرل یین اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ پاکستان کے طالبان سمیت افغان قیادت سے وسیع رابطے ہیں۔ اس پر خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کے ہاتھ میں نہ جانے دے۔
نیٹو سیکرٹری جنرل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...