ساہیوال( نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار)روٹھی بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر نے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 77/5-Rکی رہائشی فوزیہ بی بی کی شادی وہاڑی کے سلیم سے ہوئی ، گھریلو چپقلش کے باعث فوزیہ ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی ۔ سلیم اپنی بیوی کو منانے کیلئے متعدد بار آیا جبکہ بیوی ساتھ جانے کیلئے تیار نہ تھی ۔ گزشتہ روزسلیم اسے منانے کیلئے آیا لیکن اس نے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور سلیم رات کے وقت سوتے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا ۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہے ۔
بیوی قتل
ساہیوال: روٹھی بیوی کا ساتھ جانے سے انکار، خاوند نے قتل کردیا
Aug 22, 2021