وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر+کرائم رپورٹر+نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ بچوں کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے ماں کا دودھ پلانا ضروری ہے بچے کو پیدائش کے ایک گھنٹے کے بعد ماں کا دودھ پلایا جاسکتا ہے ضلع وہاڑی میں کل 23سے 28اگست تک ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں ہفتہ آگاہی منایا جائے گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار بریسٹ فیڈنگ اینڈ نیوٹریشن ویک کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مزید کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنائے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے محکمہ صحت عوام میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت اور فوائدکے حوالے سے آگاہی دیں اور شعوراجاگر کریں، مبین الہی نے مزید کہا کہ ہمیں بچوں میں غذائی کمی کو پوراکرنے کیلئے خصو صی توجہ دینا ہو گی وہ علاقے ٹارگٹ کرنے چاہئیں جن علاقوں میں بچے غذائی کمی کا شکار ہیں بچوں سے متعلق ضلع بھر کا ڈیٹا مرتب کیا جائے جو کہ بچوں کے حوالے سے مختلف محکمہ صحت کمپینز میں کام آئے گا بعدازاں ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی قیادت میں بریسٹ فیڈنگ اینڈ نیوٹریشن ویک کے حوالے سے آگاہی واک بھی کی گئی۔