سبی(نامہ نگار) جمہوری وطن پارٹی سبی کے ضلعی آرگنائزر خان بشیر خان باروزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ جمہوری وطن پارٹی کی ترجیح میں شامل ہے ملک کی ترقی خوشحالی کیلئے بلوچستان بھر کی عوام جمہوری وطن پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحدہوجائیں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی صوبائی صدر نوابزادہ گہرام خان بگٹی کی قیادت میں پارٹی فعال کردار ادا کررہی ہیں کارکناں پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں جمہوری وطن پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات کو شایان شان انداز سے منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجمہوری وطن پارٹی کے ڈپٹی آرگنائزر اے کے شاہین کے علاوہ کارکناںکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔جمہوری وطن پارٹی سبی کے ضلعی آرگنائزر خان بشیر خان باروزئی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی عوامی مسائل کا خاتمے کیلئے رکن قومی اسمبلی وجمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی سابق صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام خان بگٹی سمیت مرکزی وصوبائی قائدین کے عوام دوست اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے سبی کو جمہوری وطن پارٹی کا ایک مضبوط قلعہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ سبی سمیت دیگر علاقوں کی عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کو حل کرنے کے لئے پارٹی قائدین بلا رنگ ونسل خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیںملک جس نازک دور سے گز رہا ہے اس میں ہمیں قومی سوچ پید اکرنی ہوگی انہوں نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور یوم تاسین کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے تاکہ یوم تاسیں کی تقریبات کو بہتر انداز سے منا سکیں ۔