ملک میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ مستحسن اقدام ہے: ڈاکٹر محمد یٰسین

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نومنتخب ضلعی امیر ڈاکٹر محمد یٰسین نے حکومت کی جانب سے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے اجراء اور نفاذ کو مستحسن قدم قراردیا ہے اور اسے معاشرتتی اونچ نیچ اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کے لئے خوش آئیند قراردیا ہے انہوںنے مزید کہا کہ حکومت نصابی مواد میں اسلامی معاشرتی اور ثقافتی اقدار کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوںنے خبردار کیا کہ اگر نصاب تعلیم میں گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی ایسی تمام سازشوںکو ملیا میٹ کردے گی۔

ای پیپر دی نیشن