40سیکنڈ میں ریکارڈپودے لگوانے کاکریڈٹ کمشنرکوجاتاہے: چوہدری صدیق

Aug 22, 2021

گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پہلی مرتبہ گوجرانوالہ شہر پہلوانوں اور کھانوں کے علاوہ دنیا بھر میں پودوں کا شہر بن کراجاگر ہوا ہے- مختلف سرکاری سکولوں کے طالبعلموں نے 40سیکنڈ میں 52040پودے لگا کر بھارت کا 37 ہزار کا ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان اور گوجرانوالہ کا نام پوری دنیا میں روشن کیا جس کا تمام تر سہرا ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ اور ان کی قیادت میں شبانہ روز کام کرنے والی ٹیم اور بچوں کے سر ہے۔ جنہوں نے کم ترین وقت میں  چار چار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ کا اعزاز پاکستان کے نام کیا،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گوجرانواالہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی خدمات قابل تحسین اور قابل قدر ہیں -ان خیالات کا اظہارصدر انجمن تاجراں سبزی و پھل منڈی چوہدری محمد صدیق‘ مرکزی صدر انجمن تاجراں حاجی عبدالرؤف مغل‘ شہزاد، چوہدری محمد جمیل ودیگر مقررین نے پودوں کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرحافظ محمد اعظم‘ محمد بابر باجوہ‘ چوہدری قیصر مصطفی‘ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی منیر باجوہ‘ ای اے ڈی اے محمد عمران‘ ابراہیم‘ مہر ندیم گوگا‘ چوہدری شعیب اسلم‘ ‘حافظ فیضان شعیب کے علاوہ دیگر عہدیداران تقریب میں شریک تھے،ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو صاف اور سرسبز بنانا میرا مشن ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور درختوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے شبانہ روز کام جاری رکھاجائے گا- انہوں نے کہا کہ چالیس سیکنڈ میں 52040 پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑ کرعالمی ریکارڈ قائم کرنے پر گوجرانوالہ کے شہریوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں  جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف دستیاب جگہ پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کا فیصلہ کیا اور تمام محکموں بالخصوص پی ایچ اے‘ محکمہ جنگلات‘ محکمہ تعلیم‘ جی ڈبلیو ایم سی‘ واسا‘ ریسکیو1122،میٹروپولیٹن کارپوریشن‘ زراعت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی خدمات کی بدولت 12۔اگست کو بڑے ہدف52040 کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوئے-۔  قبل ازیں انجمن تاجراں نے ڈپٹی کمشنر کو پودوں کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر انہیں روایتی پگڑی پہنائی اور صدر انجمن تاجراں نے پھل وسبزی منڈی کے مسائل بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی سے ملحقہ زمین کے معاملہ کے حل کی فوری یقین دہانی کرائی 

مزیدخبریں