فارسی کے نامور استاد ڈاکٹر  سید اکرم شاہ انتقال کرگئے

Aug 22, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں فارسی کے پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر سید محمد اکرم شاہ 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی نمازِ جنازہ مصطفی ٹاو¿ن میں واقع مسجد میں ادا کی گئی۔ پاکستان سے ایم اے فارسی کرنے کے بعد انہوں نے ایران سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ انہیں مولانا رومی اور علامہ اقبال کے کلام کے حوالے سے سند کا درجہ حاصل تھا۔ علمی و ادبی حلقوں نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خرم نواز گنڈا پور کا گلوگارہ نیرہ نور 
کے انتقال پر اظہار افسوس 
لاہور( خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل پاکستان خرم نواز گنڈا پور نے معروف گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ملی نغموں کے زریعے نیرہ نور کے فن گائیکی کو عروج ملا۔ نیرہ نور کے گائے ہوئے صوفیانہ کلام اور ملی نغمے آج بھی مقبول ہیں۔ نیرہ نور کے انتقال سے فن گائیکی ایک بڑے نام سے محروم ہوگئی ہے۔ نیرہ نور نے فن گائیکی کو ایک نئی شناخت دی
عمران خان کو فوری گرفتار کیا جانا چاہئے: چوہدری منور انجم 
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ، خاتون جج کو دھمکیاں دینے پرعمران خان کے خلاف نوٹس لے۔اسرائیل اور بھارت کے فارن فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلانے کے خدشے پر عمران خان کو فوری حراست میں لیا جائے۔ چوہدری منور انجم نے اپنے اےک بیان مےں کہا کہ قومی سلامتی کے ریاستی اداروں کی تضحیک کرنےوالا مودی کایار تو ہو سکتا ہے، حب الوطن نہیں۔

مزیدخبریں