لاہور( خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ امیر شریعت سید عطا ءاللہ شاہ بخاری برطانوی سامراج اور اسکی ذریت خبیثہ قادیانیت کےخلاف اپنی زندگی صرف کر کے منکرین ختم نبوت اور انکے حواریوں کو ناکوں چنے چبوائے،انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سالہا سال جیلوں کی کال کوٹھڑیوں کو آباد کئے رکھا ،تمام تر مظالم کے باوجود انگریز اور قادیانیت سے کمپرمائز نہیں کیا۔آپ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول تھے۔ عزیز الرحمن ثانی، محمدرضوان نفیس ،علیم الدین شاکر، جمیل الرحمن اختر ،مولانا عبدالنعیم و دیگرعلماءنے کہا کہ مرحوم کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔