لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ قومی اداروں اور سرکاری افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے لاڈلے کو اگر اب بھی لگام نہ ڈالی گئی تو یہ ملک کے سیاسی و معاشی نظام کو تباہ کر کے رکھ دے گا۔عمران خان اپنی تقریروں کے ذریعے معاشرے میں جو زہر پھیلا رہا ہے ، اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت فوری کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے اعلی عدلیہ اور دیگر اہم اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ اس سے قبل کہ پانی سر سے گزر جائے،اس فتنے کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔