نواز شریف کی پاکستان آمد پر شانداراستقبال کر ینگے:عارف سندھیلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد پر (ن) لیگ کے عہدیداران و کارکنان انکا والہانہ و پرتپاک استقبال کریں گے جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ لوگ بھی شریک ہوں گے ہم اپنے پارٹی قائد کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے نظریہ کے فروغ کی خاطر دن رات جدوجہد کررہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آج ہر پاکستانی کی آواز بن چکا ہے جبکہ خدمت کو وو ٹ دو کے نعرے کو عوام سمجھ چکے ہیں اور اسے مشعل راہ بناتے ہوئے نواز لیگ کو ہی آئندہ عام انتخابات میں ووٹ دیں گے، ہماری جدوجہد عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی و استحکام کی ضامن ہے جس کی تکمیل ان شاءاللہ ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی انارکی برپا کرنے کی کوشش کرنے والے کسی طور ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ان سے ملکی استحکام و ترقی کی خاطر کردار ادا کرنے کی امید نہیں کی جاسکتی ہم سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتے مگر گزشتہ ساڑھے تین سال میں جس طرح پی ٹی آئی نے نواز لیگ کو استحصال و انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا وہ جمہوری تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...