شیخوپورہ:میاںجاوید لطیف کے ڈیرہ پر لیگی جنرل کونسل کا اجلاس


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی شیخوپورہ کی جنرل کونسل کا اجلاس وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے ڈیرہ پر منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر امیدوار برائے حلقہ پی پی 139کے ضمنی الیکشن میں نامزد امیدوار حاجی افتخار احمد بھنگو، پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، حاجی طارق محمود ڈوگر، چوہدری شہباز احمد چھینہ،سید سجاد حسین بگے شاہ،سٹی صدرملک شہزاد احمد ڈوگر، سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی، رانا اسداللہ خاں، خان جہانزیب خان، ملک اشتیاق احمد ڈوگر، چوہدری سرفراز احمد چھینہ، کامران علی ورک ، میجر حسن سردار، بینش قمر ڈار، مسز عاصمہ رضوان رانا، سید عون سجادشاہ، نوید بگا ڈوگر، چوہدری محمد حسین ،شہباز احمد مرحبا والے و دیگر پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں پی پی 139کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں اورالیکشن کمپین کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نامزد امیدوار حاجی افتخار احمد بھنگو کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی ،شرکاءاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ (ن) کو ختم کرنے کی سوچ رکھنے والے سیاسی طور پر خود ختم ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...