شہباز گل کی گفتگو پر پی ٹی آئی قوم  سے معافی مانگے: وسیم انجم سندھو

Aug 22, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ پورے ملک نے شہباز گل کی گفتگو سنی ہے جس میں بغاوت واضح نظر آرہی ہے ایسے شخص کے خلاف کاروائی پر رونا دھونا شروع کرنے کی بجائے پی ٹی آئی قوم سے معافی مانگے اور آئندہ ایسی بیان بازی سے گریز کا وعدہ کرے، ملکی جغرافیائی سرحدوں کے محافظوں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور بغاوت پر اکسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی بات کرکے پی ٹی آئی اپنی ہی پنجاب حکومت پر سوال اٹھا رہی ہے شہباز گل وفاق کی تحویل میں نہیں پنجاب کی جیل میںتھے جنہیں اگر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے تو اسکی ذمہ دار پنجاب حکومت اور صوبائی انتظامیہ ہے، انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال پی ٹی آئی کے دور میں فسطائیت کی مثالیں قائم کی گئیں اور عقوبت خانوں میں مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 

مزیدخبریں