شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر شیخوپورہ کی ریجنل ڈائریکٹر نسرین اختر مرزا نے بتایا کہ ٹیچنگ پروگرامز میں عملی تربیت کی بہت اہمیت ہے آج کے طالب علم کل کے استاد ہیں.اس سلسلے میں یونیورسٹی نے فیس ٹو فیس ٹیچنگ ورکشاپس شیڈول کی ہیں22 اگست سے ساری ورکشاپس ملک بھر میں شروع ہیں.پورے ملک کی طرح شیخوپورہ میں بھی سینئر فیکلٹی ممبران کا تعین کیا گیا ہے.ورکشاپ وینیو کی تفصیلات طلبہ کو بذریعہ رجسٹرڈ لیٹر دی جاچکی ہے اور تمام تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔