فیروزوالہ:ایچ ایف پی کلرک بشیر احمد کےخلاف مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع 

Aug 22, 2022


 فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری نذیر احمد نے محکمہ ہاو¿سنگ اینڈ فزیکل پلاننگ میں 22 برس سے تعینات کلرک بشیر احمد کے خلاف بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تحقیقات ڈی سی کو دی جانے والی درخواست پر شروع کی گئی ہے۔ جس میں کہا کہ مذکورہ محکمہ میں بعض لوگوں نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ ہاو¿سنگ کالونی میں تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے اور وہاں پر سرکاری اراضی پر دکانیں کھوکھے ریڑھیاں لگانے والوں سے ہر ماہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں