ڈسکہ‘ تیز رفتار پک اپ نے سڑک کراس کرتے نانی‘ نواسہ کو کچل دیا


ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تیز رفتار پک اپ نے سڑک کراس کرتی نانی اور نواسہ کو کچل دیا۔ ڈسکہ کے نواحی گاﺅں ویروالہ کی پروین بی بی گزشتہ رات اپنے نواسے حذیفہ کے ہمراہ سول چوک میں واقع نجی ہسپتال میں دوائی لینے آئی۔ نانی اور نواسہ سڑک کراس کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار پک اپ نے کچل دیا۔ جس کے نتیجہ میں دونوں شدیدزخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امدادکیلئے سول ہسپتال ڈسکہ لایا گیا جہاں پر حذیفہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نانی پروین بی بی کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا، جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
نانی، نواسہ جاں بحق
 

ای پیپر دی نیشن