لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ ڈولفن و پی آریو جوان شہریوں کی مدد کیلئے فوری وقوعہ پر پہنچیں۔ ہاٹ سپاٹس پر محتاط پٹرولنگ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو گرفت میں لیں۔ دورانِ پٹرولنگ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ ایس پی عثمان طارق نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پرموصول1924کالزپر کارروائی عمل مےں لائی گئی۔سٹاپ اینڈسرچنگ کے دوران58ہزارسے زائد موٹرسا ئیکلوں وگاڑیوں اور2 لاکھ 16ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث56ملزمان گرفتارکئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے کار،305 موٹرسائیکلیں،18موبائل فون اورہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔اسلحہ کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 20پستول،4 رائفلیں،22 میگزین اور272گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران آئس اور شراب برآمد کی گئیں۔ دورانِ پٹرولنگ52اشتہاری،37عادی مجرمان اور93 عدالتی مفروران گرفتارکئے گئے۔دورانِ پٹرولنگ کوائف کی تصدیق نہ ہونے پر910 گاڑیاں وموٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ656اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی4 گاڑیوں اور21موٹر سائیکلوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث74، پتنگ بازی10 جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتارکئے گئے۔