اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کو حراست میں لینے کا مطالبہ کیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز سیدنیئر بخاری نے عمران خان کی تقریر کے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کے فارن فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلانے کے خدشے پر عمران خان کو فوری حراست میں لیا جائے قومی سلامتی ریاستی اداروں کی تضحیک کرنے والا مودی یار تو ہو سکتا ہے حب الوطن نہیں ہو سکتا نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ معززخاتون جج کے خلاف نفرت انگیر الفاظ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں اور معزز خاتون جج کو دھمکی دینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور نفرت انگیز دھمکی دینا لوگوں کو اکسانا دہشت گردی مقدمہ لاگو ہوتا ہے نیر بخاری نے کیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ خاتون جج کو دھمکیاں دینے پرعمران خان کے خلاف نوٹس لیکر قانونی کی حکمرانی عمل میں لائی جائے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ ملک دشمن شہریوں کے فنڈز پر پارٹی چلانے والے کا مکروہ چہرہ اور کھناونا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے ریاست مدینہ کا دعویدار قومی مجرم کا مددگار نکلا ہے نیر بخاری کا کہنا ہےافواج پاکستان کو تقسیم اور بغاوت پر اکسانے کے مجرم۔سے سڑکوں پر اظہار یکجہتی خطرناک ایجنڈہ ہے غیور پاکستانی ملک دشمن عوام دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیںہونے دیںگے۔
نیئر بخاری
انتشار پھیلانے کے خدشے پر عمران کو فوری گرفتارکیا جائے ،نیئر بخاری
Aug 22, 2022