لاہور (سپورٹس رپورٹر) سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر ملک ذوالفقار کی قیادت میں کرکٹ منتظمین نے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں ملک فیصل خورشید، اظہر حمید، اعجاز غوری، جاوید شاہ، زین شاہ، علی شاہ، عدنان شیرازی، قیصر شاہ اور خواجہ طارق مجید شامل تھے. ملک ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت 2014.15 میں منظور ہونے والا جمہوری آئین بحال کیا جائے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کی جائے اور گراونڈ سٹاف کی فی الفور بحالی کی جائے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس کے حوالے سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے جمہوری آئین کی جلد بحالی کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ ملک ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ملک میں کلب، ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ کی بحالی نہایت اہم ہے جب تک بنیادی سطح پر کرکٹ نہیں ہوتی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
نیشنل کوچنگ اینڈ امپائرنگ
کورس 18 ستمبر سے شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 18 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کورس میں ملک بھر سے کوچز، سکول ٹیچرز اور کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور کورس کے شرکاءکو کوالیفائیڈ یافتہ کوچز اور امپائرز تربیت دیں گے۔ کورس 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف سے سابق صدر سیالکوٹ کرکٹ ملک ذوالفقار کی ملاقات
Aug 22, 2022