علاقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاو¿ں گی:صوفیہ عاشق 


کامونکی(نمائندہ خصوصی)علاقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاو¿ں گی،صحافی برادری مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کرے انشاء اللہ بہتری پائینگے۔ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن صوفیہ عاشق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دکانداروں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ وہ تجازات ازخود ختم کرلیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اس کے علاوہ صفائی کے حوالے سے بھی دکانداروں اور ریڑھی والوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ سڑکوں اور بازاروں میں پھینکنے کی بجائے کوڑا دان میں پھینکیں اور اپنی دکانوں وغیرہ پر کوڑا کرکٹ رکھنے کیلئے شاپر کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ صفائی کے حوالے سے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس پر عمل کرنے سے علاقہ کی صفائی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر میونسپل کارپوریشن کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہلکار کی بدعنوانی کرپشن کے بارے کسی کو آگاہی حاصل ہوتو وہ مجھ سے فوری طور پر براہ راست رابطہ کرے ا±س اہلکار کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن