کامونکی(نمائندہ خصوصی)وطن سے محبت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملک کی سالمیت و ترقی کیلئے متحد ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما سابق چیئرمین یونین کونسل گھنیاں چودھری عرفان یونس ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کی خاطر ناقابل فراموش کردار ادا کرنے والے ہمارے اکابرین ہمارے ہیرو ہیں جن کی جہد مسلسل کو مشعل راہ بناتے ہوئے ہمیں بھی تعمیر وطن کی خاطر عملی جدوجہد سرانجام دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گراس روٹ لیول تک خوشحالی کاعمل یقینی نہیں ہوگا اس وقت ہم حقیقی ترقی نہیں کرسکتے۔