کبیرواسطی بے باک اورنڈر رہنما ، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، ملک محمد قاسم ، نواب زادہ نصر اللہ خان کے ساتھ ملکر کام کیا ،پاکستان عظیم رہنما سے محروم ہو گیا،نیئر بخاری


اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) ممتاز سیاست دان سید کبیر علی واسطی کا ختم قل آج بروز پیر بعد از نماز عصر جامعہ مسجد مکی کمرشل مارکیٹ بی بلاک ، سیٹلائٹ ٹاﺅن ، راولپنڈی میں ادا کی جائے گی،مرحوم 20اگست بروز ہفتہ کو انتقال کر گئے تھے اور اسی روز ہی تدفین عمل میں لائی گئی تھی،انکے انتقال پر ملک بھر اوربیرون ملک سے سیاسی ، مذہبی رہنماﺅ ں نے مرحوم کے بھائی میلاد جلوس کمیٹی کے چیئرمین پیر سید محمد علی واسطی اور مرحوم کے بیٹے سید اویس علی واسطی سے ان کے رہائش گا ہ پر جا کر اور کچھ قائدین نے ٹیلی فون پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ملک پاکستان کی لیے سید کبیر علی واسطی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زداری ، مولانا فضل الرحمن ، صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ، پیر عبید احمد عبید نقشبند ی سربراہ تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان آفتاب احمد خان شیرپاﺅ ، مولانا ابو الفضل ، عبد الغنی نقشبندی ، جاوید صدیق ، مفتی ساجدالمکی ، انجم عقیل خان ،طارق فضل چوہدر ی، سنیٹیر مصطفی نواز کھوکھر ، پیر صاحب گولڑہ شریف ، پیر آف موہڑ ہ شریف ، پیر نقیب الرحمن عیدگاہ شریف ، مولانا عبد الغفار زاہدی ، مولانا محمد نعیم زاہدی ،سابق چیئر مین سی ڈی اے چیف کمشنر اسلام آباد ، مختلف اداروں کے سربراہوں سابق چیف آف نیول سٹاف ،آئی سی ٹی کے افسران ، اسلام آباد پولیس کے افسران سمیت وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، چوہدری شجاعت حسین ، سابق وزیر شیخ رشید احمد ، سمیت ملک بھر کے سیاسی ، مذہبی ، سماجی تنظیمات کے ہزاروں افراد نے پیر صاحب پگاڑا،خواجہ خیر الدین ، چوہدری محمد حسین چٹھہ سابق صدر ایوب خان ، نواب آف کالا باغ کے انتہائی قریبی ساتھی جنہوں نے تحریک پاکستان سے لے کر آخری دن تک سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت پاکستان مسلم لیگ کے سابق صدر سید کبیر علی واسطی کے انتقال پر انکے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی اور ان انتقال کو ملک کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ،سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سید کبیر علی واسطی ایک بہت بڑے بے باک اورنڈر رہنما تھے ۔ جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو، ملک محمد قاسم ، نواب زادہ نصر اللہ خان سمیت ملک کے تمام بڑے سیاسی لیڈوں کے ساتھ ملکر کام کیا مرحوم میرے والد سید چراغ شاہ کے انتہائی قریبی ساتھی تھے ۔ آج وطن پاکستان ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن