اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )عالمی عشرہ بیمار کربلا کی مناسبت سے انجمن دختران اسلام ، ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعة المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد مےں مجالس عزا کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفرزانہ نقوی نے کہا کہ حضرت امام زین العابدین ؑ نے ایسے حالات میں امامت کاعہدہ سنبھالاجب چند افرادآپ کے حقیقی پیروکارتھےاورآپ ؑ نے ایسے حال میںاپنی علمی و تہذیبی اورتعلیمی جدووجہد، بزرگی، علمی ،ثقافتی شخصیات کی تربیت کاآغازکیااورایک گہری ، مدبرانہ اوروسیع تحریک کے ذریعے امامت کاکرداراداکرناشروع کیا، آپ کی یہی تعلیمی وتربیتی تحریک امام محمدباقرؑ اورامام جعفرصادق ؑ کی عظیم علمی تحریک کی بنیادثابت ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ امام زین ؑ العابدین کے کوفہ وشام کے بازاروں اوردرباروں میںخطبات نے امویوں چہرہ کو بے نقاب کردیاتھا۔
جواسلام کے نام پرحکومت کررہاتھا ۔ انہوں نے امام حسین کی عظیم قربانی وتحریک کوحضرت امام سجادواسیران کربلاکی تبلیغی نے درحقیقت زندہ جاوید کردیاتھااورمسلمانوںمیں رزم ،شجاعت اوراثیارکے جذبات کابھرنااسکا فطری ردعمل تھا۔۔مجلس سے منتہیٰ علی موسوی ،شائستہ زیدی اورمسز جابر نقوی نے بھی خطاب کیا۔