اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے کہاہے کہ پاکستان کادفاع دراصل اسلام کادفاع اورآزادی کی تمام تحریکوں کامنبع وسرچشمہ کربلاہے ،حالیہ بارشوں اورسیلابوں سے ہونے والی تباہی نہایت افسوس ناک ہے ، مصیبت کی اس گھڑی میں توبہ استغفاراور خضوع وخشوع کے ساتھ مصیبت اور امتحان کے ٹلنے کی دعائیں مانگیں، دل سے عہد کریں کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے اورپوری انسانیت کا احترام و اکرام ملحوظِ نظر رکھیں گے،اسی میں ہماری نجات اورکامیابی و سرفرازی کا راز مضمر ہے، سیلاب زدگان کیلئے پاک آرمی کے خدمات لائق تحسین ہیں ،اندرون و بیرون ملک آباد مخیر حضرات اور اداروں متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں ، بیمار کربلا حضرت امام زین العابدین ؑ نے دین محمدی کی خاطرطوق خاردار اور بیڑیوں کی تکالیف برداشت کر کے دنیا کو یزیدی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا سلیقہ سکھایا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے کی مرکزی عشرہ بیمارکربلاکمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جلسہ گاہ کے بعد باہر2گروپوں میں
لڑائی ،پولیس نے معاملہ رفع دفع کرادیا
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے جلسہ ختم ہونے کے بعد باہر سڑک پر دو گروپوں میں لڑائی شروع ہو گئی جس کو پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو رفع دفع کرایا، جس کی وجہ سے کافی دیر مری روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک جام جارہی ہے۔