مری(نامہ نگار خصوصی)حال ہی میں حکومت پنجاب کی جانب سے مری میں سیاحوں کی پنجاب ٹورازم سکواڈ کی تعیناتی کو مری آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں نے ایک فضول اقدام قرار دے دیا ہے۔عوامی حلقوں نے اس کو اپنے تحفظات کا اظہار قرار دیتے ہوئے مری جیسے ایک بین الاقوامی ہل سٹیشن سے کیئے گئے اس سکوارڈ کو ایک کھلواڑ قرار دیا ہے۔ اس سے قبل ٹوریسٹ پولیس فورس جس کو تعینات کیا گیا جس کا کام سیاحوں کو درپیش مسائل کا حل تھا لیکن یہ سیاحوں سے مبینہ طور پر 14 اگست کے موقع پر ”مال بنانے“ میں مصروف دیکھائی دئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری کی مری میں تعیناتی سے سیاحوں میں شدید خوف و ہراس دیکھا گیا اور اب حکومت پنجاب نے ٹورازم سکواڈ کا جو صبح سے شام تک فضول میں مال روڈ پر گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں ان کا مری میں کوئی فائدہ نہیں ہے ۔اکثر سیاحوں نے شکایات کی ہیں کہ ان سے مری کے دیگر راستوں کے حوالے سے پوچھا گیا ہے تو انھیں راستے ہی معلوم نہیں ہیں۔سیاحوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت ایسے فلاپ کارنامے مری میں سر انجام دینے سے گریز کریں اور حقیقی کام مری میں سیاحت کے حوالے سے کریں جس سے سیاحت کو فائیدہ حاصل ہو ۔
اور زیادہ سے زیادہ لوگ ملک بھر سے مری آسکیں سیاحوں نے کہا کہ رواں سال مری میں سیاحوں سے زیادہ تعداد پنجاب ٹوریسٹ پولیس اور ٹورازم سکواڈ کی مال روڈ پر دیکھی گئی جس سے مری کا مثبت کردار پوری دنیا میں نہیں جا سکا مری آنے والے سیاحوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے نئے تجربے مری میں بند کریں اور سیاحت کے فروغ کےلئے دیگر اور سہولیات سیاحوں کو فراہم کریں جس سے زیادہ سے زیادہ سیاح مستفید ہو سکیں۔