ٹیم ارکان میں حافظ محمد معاذ صہیب، محمد نوید، حارث احمد خان اور شعبہ سوشیالوجی کی صالحہ عثمان شامل، دو لاکھ ٹیموں نے حصہ لیا،6 ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا


اسلام آباد(خبر نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ٹیم کا اعزازہلٹ پرائز کے فائنل میں جگہ بنا لی دو لاکھ ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے طلبا کی ٹیم نے قومی سطح پر متعدد کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد اپنا سفر جاری رکھتے ہوئےULT PRIZE))ہلٹ پرائزکے آخری مرحلے کی حتمی 6 ٹیموں میں کوالیفائی کر لیا ہے اس مقابلے کا فائنل 20ستمبر کو شروع ہوگا جس کا انعام ایک ملین امریکی ڈالر ہے۔ شعبہ مکینیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلبا کے مقامی طور پر تیار کردہ آخری سال کے پروجیکٹ کی نگرانی اسسٹنٹ پروفیسر انجینئر جاوید احمد خان ٹیپو اور ڈاکٹر محمد عارف نے کی۔ اس ٹیم کے ارکان میں حافظ محمد معاذ صہیب، محمد نوید، حارث احمد خان اور شعبہ سوشیالوجی کی صالحہ عثمان شامل ہیں ۔ اس سے قبل اس ٹیم نے HULT PRIZE ریجنل سمٹ جیتا اور بوسٹن میں ہلٹ پرائز گلوبل ایکسلریٹر پروگرام بھی جیتا، اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے ابتدائی طور پر دنیا بھر کی 200,000 ٹیموں اور پھرگلوبل ایکسلریٹر پروگرام میں 28 ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کیا۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی اس ٹیم کی کامیابی کی کہانی پاکستان سائنس فانڈیشن سے 600,000 روپے کی فنڈنگ جیتنے سے شروع ہوئی، جسے یونیسکو،, یو این ڈی پی اور دیگر مشہور کمپنیوں نے "کم لاگت پلاسٹک ویسٹ ری سائیکلنگ مشین" کی ترقی کے لیے سپانسر کیا۔
 یہ مشین پلاسٹک کے فالتو میٹریل کو تھری ڈی پرنٹنگ فلیمینٹ میں تبدیل کرتی ہے اور اسے مختلف تھری ڈی پرنٹ شدہ مصنوعات کی تیاری کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں اس پروجیکٹ نے بہت سے قومی اور بین الاقوامی مقابلے جیتے اور آخر کار جامعہ کی اس ٹیم نے HULT PRIZE کے آخری مرحلے میں جگہ بنانے کا عالمی سطح پر اعزاز حاصل کیا۔

 اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ آج ہے 
اسلام آباد (خبر نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2022 کے میرٹ بیسڈ پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، ایم بی اے، بی ایس اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے داخلوں کی آج آخری تاریخ ہے۔اِن تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، داخلہ فارم صرف آن لائن جمع کیا جاسکتا ہے۔آن لائن داخلے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے۔واضح رہے کہ بی ایس، ڈیڑھ اور دو سالہ ایم بی اے(نیواسکیم)پروگراموں کے داخلے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے جبکہ ایم فل / پی ایچ ڈ ی اور کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے پروگرامز میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے، اِن پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں 26تا 31اگست منعقد ہونگے۔
 پہلی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 5۔ستمبر کو جاری کی جائے گی، فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ9۔ستمبر ہوگی۔ دوسری میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر 12۔ستمبر کو جاری کی جائے گی، دوسری میرٹ لسٹ میں منتخب امیدواروں کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ16۔ستمبر ہوگی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیا الحسنین کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی ہدایات کی روشنی میں میرٹ لسٹیں مرتب کرنے میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔  واضح رہے کہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلے 6۔ستمبر تک جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...