انفراضامن اور ایچ بی ایل، ملٹی نیٹ کو7.6ملین ڈالر کی معاونت فراہم کرینگے 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انفراضامن پاکستان کی طرف سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فیسیلٹی کیلئے 1575ملین (7.6ملین ڈالر) روپے کی جزوی کریڈٹ رسک کی ضمانت اس منصوبے کی توسیع کے حوالے سے زیادہ تر کریڈٹ رسک کو موثر اندازمیں ختم کرے گی۔ انفراضامن کی یہ پاکستان میں پہلی ٹرانزیکشن ہے جو کریڈٹ ضمانتوں کے ذریعے مارکیٹ کی ترقی کیلئے راہ ہموار کرے گی۔ایچ بی ایل ملٹی نیٹ کو پسماندہ علاقوں تک فائبر آپٹک نیٹ ورک کو توسیع دینے میں 7سالہ طویل المدت فنڈنگ تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گا جس سے نہ صرف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فائبر کے ذریعے انٹرنیٹ تک زیادہ رسائی حاصل ہوگی بلکہ ایک شہر سے دوسرے شہر تک براڈ بینڈ پرآنے والے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سستے ڈیٹا کی دستیابی اور براڈ بینڈ کی فراہمی کو بھی بہتربنانے میں مدد ملے گی۔ ان مثبت پیش رفتوں کے علاوہ پراجیکٹ سے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے جس میں سے 20 فیصد بلخصوص خواتین کیلئے مختص ہوں گی۔ ملٹی نیٹ نے صحت اور سیفٹی معیارات کے حوالے سے بہترین طریقہ کار اختیار کئے ہیں۔
 اور نیٹ ورک رول آٹ کے دوران کارکنوں کی سیفٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آزاد ہیلتھ اور سیفٹی ایڈوائزر کے ساتھ طویل المدت بنیاد پر کام کرے گا۔ 
کمپنی اس علاقہ میں استعداد کار میں اضافہ اور تربیت کیلئے انفراضامن کے ساتھ اشتراک جاری رکھی گی اس پروجیکٹ میں ملٹی نیٹ کے لیے بہتر کارپوریٹ گورننس اور شفافیت کے اعلی معیار کا بھی خیال رکھا کیا گیا ہے جو پرائیویٹ کمپنیوں میں بہتر گورننس کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر ارشاد، ہیڈ کارپوریٹ، کمرشل اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ، ایچ بی ایل نے کہاایچ بی ایل ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کا مضبوط داعی ہے اور ملٹی نیٹ کیلئے 2.1 بلین روپے کی انفراضامن کریڈٹ ضمانت کی سہولت پر مبنی قرضہ دے کر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اپنے عزم کی عکاسی کی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ یہ سہولت پاکستان کے پسما ندہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور ڈیٹا تک رسائی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز، انٹرنیٹ سروسزفراہم کنندہ اور ایس ایم ایز کے لیے انٹرنیٹ کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔"اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہین رحمن، سی ای او، انفراضامن نے کہایہ ٹرانزیکشن معاشی ترقی کے فروغ اور مارکیٹوں میں پائے جانے والے انفراسٹرکچر کے فرق کو ختم کرنے کیلئے نجی شعبہ کی طرف سے سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی طرف ایک اہم ا قدام ہے۔ ہم ٹرانزیکشن کے تمام پراسس میں ایچ بی ایل بینک کی طرف سے معاونت پر ان کے شکرگزار ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ ملٹی نیٹ اپنے کاروبار میں توسیع کے اہداف حاصل کرے گا۔ یہ منصوبہ پاکستان کے متحرک اور بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل سیکٹر کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل رسائی اور شمولیت کی طرف پاکستان کے و ژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے تعاون پر خوشی ہے۔'اس پیش رفت پر بات کرتے ہوئے عدنان اسدر، سی ای او ملٹی نیٹ نے کہا انفراضامن کی کریڈٹ ضمانت کی سہولت نے ایچ بی ایل سے 2100 ملین روپے کے طویل مدتی قرضے کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن