جیلوں میں جرمانہ عدم ادائیگی کی وجہ سے مقید قیدیوں کا ڈیٹا بیس مرتب


کراچی(این این آئی)ملک بھرکی تمام جیلوں میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مقید قیدیوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔جسٹس ہیلپ لائن اورجسٹس اتھارٹی پاکستانکی جیل ریفارم پروجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اہم اجلاس 25 اگست کو کراچی میں ہوگا۔جسٹس ہیلپ لائن کی جانب سے عبدالصمد بڈہانی کمیٹی کے سربراہ نامزدکردئیے گئے۔ ڈاکٹر محمد رحیم اعوان ڈائریکٹر جنرل وفاقی وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان اور جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ایڈووکیٹ ندیم شیخ باہمی مسودہ پر دستخط بھی کریں گے۔ سید اسرار علی سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کمیٹی کے سیکرٹری مقررکردیئے گئے ہیں۔دریں اثناءجسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ،سیکریٹری جنرل حارث امین بھٹی،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،سیداسرار علی ایڈوکیٹ، سید ذوالفقارشاہ نے بیرسٹر یاسر شاہ کوڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان،قاضی ایاز الدین قریشی کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین کی جانب سے مسڑموسیٰ کو مبارکباد
کراچی(این این آئی)پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ جنوبی کراچی کی جانب سے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت ضلع ساﺅتھ میں کام کرنے والی چائنیز کمپنی کانجی کارپوریشن کا منیجر ساﺅتھ مقرر ہونے پر مسٹر موسیٰ کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے یونین کے صدر جاوید بلوچ نے رہنماﺅں، عزیر بلوچ، محمد انور، طاہر رحمانی نے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الاﺅنس کے صدر سید زوالفقار شاہ کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی انہیں پھوہوں کے ہار ڈالے اور مٹھائی پیش کی۔ اس موقع پر مسٹر یوسف کو بھی ہار پہنائے گئے۔ مسٹر موسیٰ نے رہنماﺅں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں صحت و صفائی کے امور میں تعاون کرنے کی درخواست کی جبکہ ان رہنماﺅں نے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مستقل ملازمین اور کنٹریکٹ لیبر کے مسائل حل کرنے اور گاڑیوں کی ضروری مرمت کی درخواست کی۔
موسیٰ کو مبارکباد

ای پیپر دی نیشن