ٹیک ویلی اور بیکن ہاو¿س کا مستقبل کے رہنماو¿ں کو ڈیجیٹا لائز تعلیم کی فراہمی کیلئے معاہدہ

Aug 22, 2022


کراچی (سٹی ڈیسک )بیکن ہاو¿س نجی اسکولوں اور اداروں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے جو سات ممالک میں 315,000 طلباءکو تعلیم فراہم کررہاہے۔بیکن ہاو¿س نے تعلیم کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے عالمی بہترین طریقوں کو شامل کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، ٹیک ویلی کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جو ایک اختراعی ڈیجیٹل کنسلٹنگ فرم اور پاکستان میں گوگل فار ایجوکیشن کا قابل اعتماد کنٹری پارٹنر ہے۔بیکن ہاو¿س اسکولوں میں گوگل کی مختلف ٹیکنالوجیز کی شمولیت کیلئے لاہور میں دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدہ کے تحت، ٹیک ویلی، بین الاقوامی گوگل فار ایجوکیشن ٹیموں کے تعاون سے، بیکن ہاو¿س کو ان کے پروگراموں جیسے ہوم برج اور اپنے کیمپس میں برنگ یور اون ڈیوائسز (BYOD) ماڈل کے آغاز کے لیے کروم بکس(Chromebooks)کی خریداری اور ان کو شامل کرنے میں مدد دے گی۔معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیکن ہاو¿س گروپ کے سی ای او علی احمد خان نے واضح کیا کہ ”بیکن ہاو¿س کو گوگل فار ایجوکیشن ٹیم اور اس کے مقامی پارٹنر، ٹیک ویلی کے ساتھ کام کرنے پر بے حد خوشی ہے۔ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق نے کہا کہ ”پاکستان میں گوگل فار ایجوکیشن کے مقامی پارٹنر کے طور پر، ہمارا مقصد پاکستان کے تعلیمی شعبے میں انقلاب برپا کرنا ہے۔
ٹیک ویلی اور بیکن ہاو¿س 

مزیدخبریں