مہلک بیماریوں سے بچاو کے لئے ضلع بھر میں جراثیم کش اسپرے کو یقینی بنایا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنرضلع وسطی


کراچی(سٹی ڈیسک )ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے ضلع وسطی کے انفرااسٹریکچر کو بحال کرنے کے لئے انقلابی منصوبہ بندی کرنے کا اعلان کردِیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگرچہ ضلع وسطی مالی مسائل اور وسائل کی کمی کا شکار ہے تاہم عوام کو بہتر شہری ماحول مہیّاکرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر شہری ماحول فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ضلع وسطی کا انفرااسٹریکچر بحال کیا جائے۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ اور کے ایم سی کے تعاون سے حالیہ بارشوں کے سبب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کی تعمیرِ نَو، مرمّت اور گڑھوں کو بھرنے کے کام کو بارشوں کے رُکتے ہیں شروع کردیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں محکمہ بی اینڈ آر بلدیہ وسطی کا عملہ شاہراہ شیر شاہ سوری،سخی حسن تا پیپلزچورنگی اور ضیاءالدین چورنگی تا لنڈی کوتل چورنگی پر بارشوں کے سبب پڑنے والے گڑھوں کی بھرائی کے کام میں مصروف عمل ہے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں پڑنے والے گڑھوں کی بھرائی کا کام مکمل ہونے کے روڈ کارپیٹنگ کی جائے گی۔ جبکہ ناجائز تجاوزات کو مناسب منصوبہ بندی کے تحت ختم کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئی تعمیر ہونے والی ناجائز تجاوزات کو پنپنے سے پہلے ہی مسمار کردیا جائے۔اس سلسلے میں قبضہ مافیا کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور رینجرز کے علاوہ ایس بی سی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔دوسری جانب مون سون کا سیزن مسلسل جاری ہے اور بارشوں کا سلسلہ شہریوں کے لئے مزید مسائل پیداکرنے کا سبب ہے۔ ضلع وسطی میں افرادی قوت اور مشینری کے استعمال سے بارش کے پانی کی جلد از جلد نکاسی کو ممکن بنایاجارہاہے۔ جبکہ شکایتی مراکز پر درج ہونے والی شکایات پر فوری عملدرآمد کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
ضلع وسطی 

ای پیپر دی نیشن