کراچی(سٹی ڈیسک )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام چاہے کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں وہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کا مئیر منتخب کریں۔حق دو کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج شہر کراچی میں عظیم الشان انسانوں کے ٹھاٹے مارتا سمندر اس بات کی علامت یے کہ اب شہر کراچی اپنا حق لے کر رہے گا کراچی کے شہری کئی برس سے جدوجہد کررہے ہیں جب بھتہ خوری عام تھی اس وقت بھی کارکنان نے امن و انصاف کی دعوت کو جاری رکھا آج جماعت اسلامی موجود ہے لیکن قاتل بھاگ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شہر کی توانا آواز بن چکی ہے تین کروڑ سے زائد عوام ما مقدمہ لڑرہی ہے جماعت اسلامی جن مسائل کا مقدمہ لڑرہی ہے وہ جماعت اسلامی کا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ تین کروڑ سے زائد شہریوں کے مسائل ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، کراچی کا ہر علاقہ ٹوٹ پھوٹ اور گڑھوں میں تبدیل ہوگیا ہے گئے گزرے حالات میں بھی کراچی کے عوام نے گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد ٹیکس دیا خیراتی پیکیج کا اعلان نہیں، شہریوں نے 1505 ارب روپے کا ٹیکس جمع کروایا ہے ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کا کیا قصور ہے کہ سرکار کے 4ہزار اسکولوں میں سے کسی ایک اسکول میں بھی تعلیم نہیں ملتی حکمران اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں کیوں نہیں پڑھاتے سندھ حکومت سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کروا کر کراچی کے نوجوانوں کا معاشی قتل کررہی ہے جماعت اسلامی جعلی بھرتیوں کو مسترد کرتی ہے اور کراچی کے نوجوانوں کو ہر صورت میں سرکاری ملازمتیں دلوائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں کراچی کے عوام چاہے کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں وہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کا مئیر منتخب کریں بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام کا انتخابی نشان صرف ترازو ہے۔
حافظ نعیم