سردار عطاءاللہ مینگل کی پہلی برسی بی این پی کا 2 ستمبرجلسے کا فیصلہ


کوئٹہ ( اے پی پی ) بلوچستان نیشنل پارٹی کا اجلاس گذشتہ روزہوا، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کی پہلی برسی کے موقع پر 2 ستمبر کو وڈھ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کوئٹہ میں زیر صدارت قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ہوا جس میں سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری و ممبر بلوچستان اسمبلی میڈم شکیلہ نوید دیہوار، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری و ممبر بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری، چیئرمین جاوید بلوچ،آغا خالد شاہ، ٹکری شفقت لانگو، حاجی باسط لہڑی، شمائلہ اسماعیل، پروین لانگو، جمیلہ بلوچ، ثانیہ حسن کشانی، منورہ سلطانہ ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نسیم جاوید ہزارہ، میر اکرم بنگلزئی، پرنس رزاق بلوچ، بی ایس او کے صمند بلوچ ،عاطف رودینی بلوچ ،شکور بلوچ ،کامریڈ رحمت اللہ پرکانی، اسد سفیر شاہوانی، رضا جان شاہیزئی، شکیل مینگل، میر قاسم پرکانی، گنیش لال راجپوت، اکبر مینگل، کیپٹن محمد علیآزاد، نعمت مظہر، حمید بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی پہلی برسی کو پروقار طریقے سے منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...