کوئٹہ( آن لائن ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بلوچستان بھر میں بارشوں کی تباہ کاریوں جانی اور مالی نقصانات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بھر پور اور مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔ کوئٹہ اور اسکے گرد و نواح میں بارشوں نے شدید تباہی پھیلائی بالخصوص ہزارہ ٹان کرانی، امین آباد، رئیسانی ٹان، کلی کھیازئی اور گرد و نواح میں سیلاب نے جس طرح نقصانات پہنچائے وہ ناقابل ذکر ہے کئی مکانات گر کر منہدم ہوئے علاقے کے غریب عوام کو بہت زیادہ مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔