کوئٹہ(بیورورپورٹ ) پشین کے سیاسی وسماجی ورکروں نظام الدین علاو¿الدین محمدایوب صلاح الدین محمداکرم خان سیدمحمدعلی گل محمداعظم خان نے ڈی سی پشین ظفرعلی کے خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بعض عناصرجان بوجھ اچھے ایماندارافسروںکوبدنام کرنے کی سازشیں کرتے ہیں۔ انہوں نی ڈی سی پشین ظفرعلی محمدشہی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ انکے حالیہ بارشوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شب روزخدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان شاءاللہ ان سازشی عناصرکبھی بھی اپنے ناپاک مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
ڈی سی پشین ظفرعلی کے خلاف پروپیگنڈ ے کی مذمت
Aug 22, 2022