افغانستان میں شدید بارشوں اورسیلاب سے 10 افراد ہلاک، متعدد مکانات تباہ

Aug 22, 2022


کابل (اے پی پی)افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ لوگر کے ضلع خوشی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد ہلاک اور متعدد مکانات گرکرتباہ ہوگئے۔سیلاب سے ضلع خوشی اور ملحقہ علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگ زدہ ملک کے 34 میں سے 10 صوبوں میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
افغانستان بارش

مزیدخبریں