پانی گھروں اورمساجد میں داخل  ہے، نکاسی کا نظام بہتر بنایا جائے جے یوآئی ج (نظریاتی )


کوئٹہ( آن لائن) جمعیت علما اسلام (نظریاتی )ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولاناقاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی نے کہا کہ پشتون آباد، پشتوندرہ، سٹلایٹ ٹان، سریاب، ڈبل روڈ، مسلم اتحاد کالونی، محمودآباد کے آب نکاسی کے تمام پانی ارباب کرم خان روڈ، شاہ زمان روڈ پر جمع ہونے سے گھریں اور مسجدیں پانی میں ڈوبی ہیں۔نااہل انتظامیہ کے پاس سیوریج نظام کا کوئی منصوبہ بندی نہیں۔ بار بار ایڈمنسیٹٹر اور ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرنے کی باوجود اس آب نکاسی کیلیے کوئی منصوبہ بندی نہیں۔ معمولی بارش سے شاہ زمان روڈ جوہری تالاب بن جاتے ہیں۔ ناقص نکاسی نظام سے شہر بھر کی سڑکوں کے جگہ جگہ کچرے شاہ زمان روڈ پر ڈھیر لگ جاتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ شاہ زمان روڈ میں عوام اپنے مدد آپ پانی کے نکالنے کے سے عاجز آچکے ہیں گھریں اور مسجدیں اور راستے تالاب بنے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر کوئٹہ شاہ زمان روڈ کے آب نکاسی کا اہم مسئلہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کر یں۔

 اساتذہ کے مطالبات فوری منظور
 کیے جائیں:نعمت اللہ ظہیر
کوئٹہ(آن لائن ) اساتذہ کرام کے جائز مطالبات کا فی الفور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔انخیالات کا اظہار کے کے ایف انٹرنیشنل کے بانی اور تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے مشعل راہ ہیں انکے جائز مطالبات پوری ہونے تک انکے شانہ بشانہ ہیں اور بھرپور ساتھ دینے کے علاوہ اساتذہ کرام کے جائز مطالبات نہ ماننے پر سخت سے سخت مزمت کرتے ہیں کہ جلدازجلد وقت حکومت انکے مطالبات تسلیم کریں۔صوبائی حکومت کی وجہ سے ج اساتذہ کرام اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔جوکہ صوبائی حکومت کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ نااہل صوبائی وزرا نوٹیفکیشن جاری کرانے کے بجائے اساتذہ کی توہین کر رہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرنوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو جس طرح میٹرو اور کارپوریشن اور دیگر ادارے ساتھ ہیں ہم سماجی ورکرز بھی میدان میں اتریں گے اور آخری دم تک اساتذہ کرام کیساتھ دینگے۔


 طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال میں عوام کو تنہا نہیںچھوڑیں گے:بابر موسی خیل
کوئٹہ( آن لائن) قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما بابر موسی خیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث کسی صورت مصیبت کی گھڑی میں اپنے حلقے اور صوبے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا،موسی خیل میں حالیہ بارشوں پر فورا اپنے حلقے پہنچا تھا اور یہاں متاثرہ افراد کی داد رسی کے ساتھ ساتھ وزیراعلی بلوچستان سے رابطہ کر کے ضلع کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا میری کوشش ہے کہ صوبائی حکومت کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ موسی خیل کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے ان خیالات کااظہار قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر موسی خیل نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پورا صوبہ بری طرح متاثر ہے جبکہ میرا حلقہ ضلع موسی خیل ان بارشوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

ای پیپر دی نیشن