ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا بارش میں مختلف علاقوں کا دورہ 

Aug 22, 2022


کوئٹہ ( اے پی پی) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے اپنے عملہ کے ہمراہ تیز بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، چمن پھاٹک پر نقاسی آب کے سسٹم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے۔


 
ہرنائی میں لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں
حکومت ہنگامی اقدامات کرے: نوید الرحمن 
ہرنائی(این این آئی)نیشنل ڈیموکریٹک کے رہنما نوید الرحمن نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے مسلسل تیز ترین بارش کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے ،تمام دیہا ت میں کچے مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں ، لوگ کھلے اسمان تلے بیٹھے ہیں،انسانی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، فصلیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں حکومت خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہیں حکومت نے ابتک متاثرین کو کوئی امداد فراہم نہیںکی، حکومت پورے ضلع میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کے لئے اقدامات کرے اور ضلع ہرنائی میں فوری طور پر کچی آبادیوں کے لیے ٹینٹ فراہم کی جائیں۔ 


 ہرنائی : چھت گر نے سے خواتین
 اور بچوں سمیت 5افراد زخمی 
کوئٹہ( این این آئی) ہرنائی میں گھر کی چھت گر نے سے خواتین اور بچوں سمیت 5افراد ملبے تلے تب کر شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے محلہ نیو جلال آباد میں چھت گر گئی جس کے نتیجے میں3 خواین اور دو بچوں سمیت پانچ افرادملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدا دکے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔


 پنجگورپولیس کو مطلوب ملزم گرفتار 
 پنجگور (نامہ نگار ) پولیس نے خدابادان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مہردل نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم 392/34 کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

 بے یارو مددگار عوام زندگی کی کشمکش میں ہیں:رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ( این این آئی ) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بارش و سیلاب سے مکمل ڈوب چکا ہے،عوام بے یارو مددگار سیلاب میں اور دراڑ پڑے مکانات میں زندگی کی کشمکش میں ہیں،بلوچستان میں انسانی المیہ جنم لینے جارہا ہے،لیکن حکومت کو کوئی پروا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تسلسل کی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،جس نے مکمل طور پر عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ،سینکڑوں اموات ہوچکی ہے،فصلیں تباہ اور مال مویشی ہلاک ہوچکے ہیں،ایک کچہ مکان بھی ثابت پوزیشن میں نہیں،ہزاروں گر چکے ہیں اور ہزاروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں،خوردنوش کی اشیاء ناپید ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی ضمیر کو جھنجھوڑے اور احساس کریں کہ غفلت و کاہلی ہزاروں لوگوں کو زندگی سے محروم کریگی۔

مزیدخبریں