بارشوں اورسیلاب متاثر ین کو امداد سامان فراہم کرنے کی ہدایت 

Aug 22, 2022


کوئٹہ ( اے پی پی) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے حالیہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔لیویزاہلکارانتطامیہ انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنرنے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کیے اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ امداد جن میں راشن ٹینٹ و دیگر ضروری چیزوں کی تقسیم کی۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب میں متاثرہ علاقوں میں بارشوں کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے گااور متاثرہ افراد کو راشن، ٹینٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ برسات متاثرین کے ساتھ ہے ،انہوں نے متاثرین کوہروقت الرٹ رہنے کا کہا عوام کو چاہیے کہ وہ سیلابی ریلے میں گزرنے اور انتظامیہ کی طرف سے وارننگ کو سنجیدگی سے لیں۔ڈپٹی کمشنرکی نگرانی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیاگیا۔

مزیدخبریں