صوبے کا رابطہ منقطع ہے ،حکومت رستے بحال کرائے :پشتونخواملی عوامی پارٹی

Aug 22, 2022


کوئٹہ(این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی نے شاہراہوں کی بندش اور ٹرےفک مےں پھنسے ہوئے عوام کی مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے راستوں کی بحالی کےلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکرمسافروںکو رےسکےو کرنے کےلئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کرے جبکہ عوام سے اپےل کی گئی ہے کہ وہ بلاوجہ اور غےر ضروری سفر سے مکمل طور پر گرےز کرتے ہوئے اپنی اور دےگر انسانی جانوںکو خطرے مےں نہ ڈالےں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈےرہ اسماعےل خان ، کوئٹہ جےکب آباد، کوئٹہ کراچی ، کوئٹہ ڈےرہ غازی خان ، کوئٹہ تفتان ودےگر شاہراہےں مختلف مقامات پرسےلابی رےلوں ، چھوٹے بڑے پ±لوں(برجز) کے ٹوٹنے ،پہاڑی پتھر ومٹی کے تودے گرنے( لےنڈ سلائےڈنگ ) کے باعث مکمل طور پر بند ہوچکے ہےںاور اس طرح صوبے کا ملک کے دےگر علاقوںسے مواصلاتی رابطہ مکمل طورپر منقطع ہوچکا ہے جبکہ مسلسل بارش اور سےلابی رےلے کی آمد کے باعث ان شاہراہوں کو کھولنے اور ٹرےفک کی روانی کو برقرار رکھنے مےں متعلقہ ادارے کے ملازمےن ومزدروں کو بھی سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان قومی وبےن الصوبائی شاہراہوں پر بڑی گاڑےوں جو مختلف سامان اوراشےاءخوراک سے لدے ہوئے ہےں کو مسلسل روکنا اےک جانب سامان کے خراب ہونے ، اشےاءخوراک ،پھل وسبزےوں کے ضائع ہونے جبکہ دوسری جانب ان کے ڈرائےورز کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جوکہ کئی دنوں سے اپنے منزل مقصود تک نہےں پہنچ پارہے ہےں ۔ اس لےئے ےہ ضروری ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے مذکورہ بالا شاہراہوں کو بحال کرنے اور پھنسے ہوئے تمام مسافروں ، ٹرانسپورٹروں کو رےسکےو کرنے کےلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرے ۔ 

مزیدخبریں