قلعہ عبداللہ کوآفت زدہ قراردیاجائے:افغان قومی موومنٹ

Aug 22, 2022


کوئٹہ(بیورورپورٹ) افغان قومی موومنٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ سے ضلع قلعہ عبداللہ میں تمام ڈیموں اور ترقیاتی کاموں میں بے تحاشا کرپشن وکمیشن کرنے والوں کے خلاف از خود نوٹس لیکر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مہینے سے جاری بارشوں کے بعد انے والے سیلابی ریلوں نے ضلع میں کرپشن و کمیشن کے بنیاد پر ناقص اور نان انجینئرڈ بنے ہوئے کئی بیس سے زیادہ ڈیم سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں گزشتہ روز ماچکہ ارمبی مسے زئی اور کولک میں ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے کئی دیہات سیلابی پانی کی نذر ہو گئے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ سینکڑوں دھات ہزاروں پھلدار درخت گاڑیوں سمیت سینکڑوں مال مویشی کو بہا کر لے گیا ہے اس کے علاوہ اس قدرتیآفت سے باغات کھتی باڑی اور کھڑی فصلوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا لہذاحکومت قلعہ عبداللہ کو ڈبل آفت زدہ قرار دیکر تباہ شدہ گاڑیوں مال مویشی اور باغات کے نقصانات کیلئے کمیٹی تشکیل دیکر مستحق اور متاثرہ غریب عوام کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کرے۔

مزیدخبریں