ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر روبینہ خلیل نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کی کردار کشی کا سلسلہ بند کریں سلمان رشدی پر حملہ آور کی مذمت بارے بیان نے پاکستانی قوم کی آنکھیں کھول دی ہیں کہ عمران خان کن کی آواز بول رہے ہیں اب چاہے عمران خان جتنے مرضی دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں کوئی باہر نہیں نکلے گا کیونکہ پوری قوم کے سامنے عمران خان کا کیا دھرا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو بری طرح شکست ہو گی۔