ملتان (نمائندہ نوائے وقت)حلقہ این اے 168اور پی پی253کے رہنما چوہدری عالمگیر گجر کی طرف سے سیاسی و مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری مقبول گجر‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی لاہور چوہدری خالد گجر، رہنما گجر گروپ چوہدری عثمان گجر‘ رانا محمد اسحاق اتیرا، رانا عابد سراج اتیرا ، میاں شہزاد جبلہ‘ملک شاہنواز جوئیہ، رانا غضنفر اسلم ، ملک مشتاق بھٹی ،رانا گلزار احمد، جمشید گجر‘ملک اسلم چنڑ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمراان خان اور پی ٹی آئی کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور حکومت سے فوری الیکشن کا مطالبہ کیا۔
انسداد ڈینگی‘ دکاندار پرانے ٹائر تلف کریں: اے سی چوہدری محمد اکمل
جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) میونسپل کمیٹی کے آفس میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد ابراہیم، ٹائر پنچرز شاپ، نرسری ایسوسی ایشن، زیر تعمیرعمارتوں کے مالکان، انجمن کباڑیان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے کی۔ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے ڈینگی کے لاروے‘بچوں کی افزائش ہونے کا خدشہ ہے، اس لئے آپ کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ پنچر ٹائر شاپس پرانے ٹائر فوراً تلف کر دیں، کباڑ کے سٹور کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں۔
طلباءو طالبات کو پی ایم آئی کی
طرف سے کتب کی فراہمی شروع
ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر)چھٹی, ساتویں, آٹھویں,نویں اور دسویں کلاسز کے طلباء و طالبات کو پی ایم آئی یو کی جانب سے کتب کی فراہمی شروع کردی گئیں وہاڑی, میلسی کے ویئر ہاو¿سز میں تمام کلاسز کا مکمل کورس پہنچا دیا گیا سکولوں میں پہنچنے والی کتابیں فوری طور پر سکولوں میں موجود بچوں کی تعداد کے مطابق فراہم کر دی گئی ہیں تعلیمی سال شروع ہونے کے فوری بعد کتابوں کی فراہمی نہ ہونے سے طلبا و طالبات کا شدید تعلیمی حرج ہو رہا تھا۔
علماءکونسل مظفر گڑھ کے دروازے سیلاب متاثرین کیلئے کھلے ہیں: محمد اشفاق پتافی
خان گڑھ (خبر نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے کہا کہ مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کی ہدایت پر پاکستان علماء کونسل ضلع مظفرگڑھ سے منسلک مراکز کے دروازے سیلاب متاثرین کے لیے کھلے ہیں سیلاب متاثرین قاری محمد قاسم سانگی ضلعی صدر پاکستان علماءکونسل‘مولانا محمد بلال سیال ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان علماءکونسل سے رابطہ کریں اور کہا کہ سیلاب متاثرین جتنے دن وہاں قیام کرنا چاہیں کرسکتے ہیں کھانا۔ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔