کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کمپیس : ایڈمنسٹریشن کی مبینہ نااہلی،طلباءکا مستقبل داو پر


وہاڑی(نامہ نگار،کرائم رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کمپیس کی ایڈمنسٹریشن نے مبینہ طور پر بیسیوںبچوں کا مستقبل داو پر لگادیا۔بروقت احساس سکالر شپ کی رقوم نہ ملنے پر طلبائ وطالبات مشکلات کا شکار، تفصیلات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے طلباءکو احساس اسکالرشپ سے نوازا گیا تاحال ان کے اکاو¿نٹ میں پیسے ٹرانسفر نہ کیے جاسکے۔ حکومت کی طرف سے احساس سکالر شپ کا فنڈ یونیورسٹی کے اکاو¿نٹ میں پچھلے بیس دنوں سے ٹرانسفر ہو چکا ہے لیکن انتظامی ناہلی کے باعث تاحال ان کے اکاونٹس میں ٹرانسفرنہ ہوسکا طلباءکا کہنا ہے کہ اگر وہ سکالرشپ کے بارے میں یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن سے کوئی بات کریں تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی پیسے نہیں آئے اگر کوئی طالب علم شکایت کریں تو اسے یونیورسٹی سے نکالنے کی مبینہ دھمکیاں اور ان سے بدتمیزی کی جاتی ہے، طلباءکا وزیراعظم، وزیر اعلی اور گورنر پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا رابطہ کرنے پر میڈیا سیکرٹری کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس حافظ سجاد نے بتایا کہ جان بوجھ کر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی ایچ ای سی کی ہدایت پر طلباءکو اگلے سمسٹر میں رجسٹرڈ ہونے پر سکالر شپ ٹرانسفر کیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن