عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں، سائل سے اچھا برتاو¿ کیا جائے:ڈی سی وہاڑی

Aug 22, 2022


وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں انسداد ڈینگی سرگرمیو ں کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تین ماہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے بہت حساس ہیں شہری انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں انسداد ڈینگی ٹیمیں سرولنس کے عمل کو تیز کریں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں ہمیں اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں ، دفاترمیں سائل کے ساتھ اچھا برتاو¿ کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میری اولین ترجیحات میں صحت، تعلیم،میونسپل سروسز کی فراہمی اور تجاوزات کا خاتمہ ہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس میں این جی اوز، پرائیو یٹ کالجز،سکولز ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عملدآمداور آگاہی کیلئے ہفتہ برائے انسداد ڈینگی منانے بارے تفصیلی جائز ہ لیا گیا ہفتہ برائے انسداد ڈینگی آج 22 اگست سے شروع ہو رہا ہے تمام کالجز اور سکولوں میں انسدا د ڈینگی سیمینارز اور واک کرائی جائیں ،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کا اجلاس بھی ہوا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کی روک تھام کیلئے سب سٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں گے تاجر تنظیمیں ڈینگی آگاہی سیمینارز او رواک کا اہتمام کریں گی ہر تاجر تنظیم انسداد ڈینگی کی آگاہی کیلئے ایک بڑا فنگشن کرے گی ہمیں گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خصو صی خیال رکھنا ہو گا۔ اجلاس میں چیئر مین مرکزی انجمن تاجران سرور چوہدری،صدر ارشاد بھٹی،جنرل سیکرٹری راو¿ خلیل اور دیگر عہدیداران کی طرف سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی، اس موقع پرچیئر مین مرکزی انجمن تاجران سرور چوہدری،صدر تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راو¿ خلیل احمد، صدر کریانہ ایسو سی ایشن محمد اسلم مدنی، راو¿ اسحاق اور دیگر تاجررہنما موجود تھے۔

مزیدخبریں